لاہور(افضل سیال سے) ایل ڈی اے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کے افسران کی سرپرستی ، افسران نے بھاری رشوت لیکر زرعی ، ملٹری کنٹرولڈ اور گرین ایریا میں غیر قانونی لاہور اورگینک فارمز فیز ٹو بنانے کی اجازت دے دی ، اورگینک فارمز کے مالکان نے زرعی زمین پر فام ہاس فروخت کرنے شروع کردیے، سوشل میڈیا پر ایڈورٹائزنگ اور ترقیاتی کام جاری، متعلقہ افسران معلومات ہونے کے باوجود بھاری رشوت لیکر اندھے بہرے اور گونگے ہو گئے ۔ ایل ڈی اے میٹروپولٹین پلاننگ ونگ زون فور کی ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر بی آر بی نہر کے کنارے گرین اور ملٹری کنٹرولڈ ایریا میں ساڑھے چودہ سو کینال پر مشتمل غیر قانونی ، بغیر منظوری اورگینک فارمز ہاس سکیم بنانے کی جازات دے دی ، ترقیاتی کام دھڑلے سے جاری ہے ، شہریوں کے اربوں روپے کا سرمایہ دا پر لگ گیا ، باوثوئق ذرائع کے مطابق فارم ہاس سکیم کے مالکان نے سوشل میڈیا پر سکیم کی ایڈورٹائزنگ شروع کررکھی ہے اور شہریوں کو فارم ہاوسز کے سہانے خواب دکھا کر لوٹنے کی تیاری ہے ، جبکہ ایل ڈی اے افسران اندھے بہرے اور گونگے ہوچکے ہیں ذرائع نے خبریں کو بتایا ہے کہ اورگینک فارمز ہاس نگ سکیم لاہور ماسٹر پلان کے برعکس گرین ایریا اور زرعی زمین پر بنائی جا رہی ہے جبکہ باڈر نزدیک ہونے کی وجہ سے ملٹری کنٹرولڈ علاقہ ہے لیکن ایل ڈی اے افسران تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فارم ہاس سکیم کی سرپرستی کررہے ہیں ، افسران کو غیرقانونی معلومات فراہم کرنے کے باوجود اورگینک فارمز کے خلاف افسران کی جانب سے آپریشن نہیں کیا جا رہا اور ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی دانستہ اجازات دی گئی ہے ، رئیل اسٹیٹ سے وابستہ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی جی ایل ڈی اے سے فوری کاروائی کی اپیل کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
- جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
- ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
- ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا: بیرسٹر گوہر
- پشاور، صوبائی وزیر فضل شکور اغوا نامعلوم مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج
- تحریک انصاف اب کوئی وجود نہیں رکھتی قیادت کو مذاکرات کاراستہ اپنانا چاہیے، محمودخان
- اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کر دیگی: احسن اقبال
- چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری قیمتی اشیاء سے محروم
- جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سیّد ابو الاعلیٰ مودودی کا 47واںیوم وفات منایا گیا
- چینی وزیر خا رجہ کا صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے پر اسحاق ڈار سے اظہارِ ہمدردی
- چین کا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کی حمایت کا اعلان
- سرکاری ملازمین کا ورک فرام ہوم،ایندھن میں کمی، حکومت کاکفایت شعاری اقدام نافذ
- تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل حکومت سے مزاکرات کی کوشش کمیٹی قائم
- بلاول بھٹو کا صحافی عبداش پنہور کے انتقال پر اظہارافسوس
- غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی
- سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
- کرکٹر محمد رضوان انکوائری میں شامل ہوں اور تعاون کریں
- چیف جسٹس عالیہ نیلم کا توہین عدالت کی درخواست پر سماعت سی پی او لاہور کی جانب سے نامکمل رپورٹ پیش کرنے پر اظہار برہمی
- جنید انوار چوہدری کا کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی میں 100 ایکڑ پر محیط کلچر انوسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ سٹیٹ قائم کرنیکا منصوبہ پیش
- سندھ حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور بااختیاری کے انقلابی اقدامات کر رہی ہے: شرجیل انعام میمن
