نیویارک(این این آئی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں ملکوں نے معاہدے پر دستخط کئے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ باہمی مفاد میں برادر ملکوں کی شراکت داری بڑھے گی، مقصد اعلیٰ سطح روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویزا شرائط کے خاتمے سے دوطرفہ سرکاری سطح پر آفمدورفت آسان ہوگی۔ملاقات میں اعلیٰ سطح کے رابطوں اور باہمی مفاد کے علاقائی اوردوطرفہ امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زوردیاگیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاکستان اور مصر نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، تعلیم، ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی اور ایران کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، علاقائی چیلنجز کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، ریجنل فریم ورک کے تحت مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور مصر نے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطہ اور تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون اور مثر کثیرالجہتی نظام کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں جن میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان ملاقاتوں میں مصر، ترکی، انڈونیشیا، اردن، پاکستان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون اجلاس بھی شامل ہے۔اسحاق ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ نیویارک میں ان کی مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سرکاری، خصوصی اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتیں
بریکنگ نیوز
- سی ایم یوتھ گیم صوبہ بھر میں بیک وقت اکتوبر تا نومبر منعقد کرانے کا فیصلہ
- پروموشنل شوٹ کے دوران انجری، راچن رویندرا بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر
- ایل ڈی اے افسران کی سرپرستی گرین ایریا میں اور گینک فارمز فیز ٹو بنانے کی نجازت
- ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے مجرموں کو پھانسی چڑھا دونگی: زارا نور
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
- ایشلے نوفکے نیدرلینڈز کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
- مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہونیکا انکشاف
- بغیر منظوری غیرقانونی سکیم بنانے کی ہرگز اجازت نہیں’ کارروائی کی جائے گی: ترجمان ایل ڈی اے
- لاہور ہائیکورٹ: ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
- سندر پولیس نے7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
- پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی: بلال بن ثاقب اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان
- اسلام آباد میں امن و امان قابو میں رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے 45 ہزار سے زائد افسران’ اہلکار خدمات انجام دینگے
- آئی ایم ایف شرائط، وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ
- بھارت ، یوپی میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلم بریانی فروش پر تشدد
- وارث شاہ کے 228ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہونگی
- امریکا ایران مذاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا
- خلیجی ممالک کو منشیات اسمگلنگ کی 12 کوششیں ناکام بنا دی گئیں
- ادویات فراہمی کا ٹینڈر حاصل ہونے کے باوجود دوسری کمپنی کو ٹینڈر جاری کرنے پر محکمہ صحت سے جواب طلب
- نوانکوٹ : نامعلوم وجوہات پر 25 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی
- لاہور میں پاکستان اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کا افتتاح کر دیا گیا
