ـملتان (نامہ نگار خصوصی) سی ایم پنجاب یوتھ گیمز صوبہ بھر کی 157 تحصیلوں کی 6577 یونین کونسلوں میں بیک وقت اکتوبر تا نومبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رجسٹرڈ دینی مدارس ۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں۔سپیشل ایجوکیشن اداروں۔ ورکرز ویلفیئر تعلیمی اداروں اور تعلیم بالغاں سنٹرز کے کھلاڑی طلبہ و طالبات بھی مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل قرار دے دئے گئے۔یونین کونسلوں کی سطح پر کھلاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سی ایم پنجاب پورٹل پر شروع کر دی گئی جوکہ 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی۔ اضلاع کی سطح پر ٹرائلز کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے19 مقبول کھیل فٹبال’کرکٹ’ہاکی’کبڈی’اتھلیٹکس’نیزہ بازی۔لانگ جمپ۔ باسکٹ بال۔ بیڈ منٹن۔ ٹیبل ٹینس مقابلوں کے شیڈول میں سر فہرست شامل ہیں۔وزیر اعلی محترمہ مریم نواز کی منظوری سے یوتھ گیمز 2026 کے لئے 50 کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔سرکاری و نجی مڈل اور ہائی سکولزسرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیزلیبر سکولز، خصوصی سکولز و کالجزدینی مدارس اور ٹیوٹا کے ادارے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
یوتھ گیمز
