نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ ختم کرانے کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ رابطے کی تصدیق کردی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے۔ اسٹیفن دوجارک نے جون میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے اسلام آباد مفاہمتی معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم کامیابی قرار دیا۔اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان سمیت دیگر علاقائی ممالک نے اس وقت مذاکراتی عمل میں کردار ادا کیا تھا۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ تنازع کے حل کیلئے سفارت کاری اور بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔اقوام متحدہ اس سے قبل بھی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کی حمایت کرچکا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق موجودہ بحران کا پائیدار حل بامعنی مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
بریکنگ نیوز
- ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے مجرموں کو پھانسی چڑھا دونگی: زارا نور
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
- ایشلے نوفکے نیدرلینڈز کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
- مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہونیکا انکشاف
- بغیر منظوری غیرقانونی سکیم بنانے کی ہرگز اجازت نہیں’ کارروائی کی جائے گی: ترجمان ایل ڈی اے
- لاہور ہائیکورٹ: ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
- سندر پولیس نے7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
- پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی: بلال بن ثاقب اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان
- اسلام آباد میں امن و امان قابو میں رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے 45 ہزار سے زائد افسران’ اہلکار خدمات انجام دینگے
- آئی ایم ایف شرائط، وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ
- بھارت ، یوپی میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلم بریانی فروش پر تشدد
- وارث شاہ کے 228ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہونگی
- امریکا ایران مذاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا
- خلیجی ممالک کو منشیات اسمگلنگ کی 12 کوششیں ناکام بنا دی گئیں
- ادویات فراہمی کا ٹینڈر حاصل ہونے کے باوجود دوسری کمپنی کو ٹینڈر جاری کرنے پر محکمہ صحت سے جواب طلب
- نوانکوٹ : نامعلوم وجوہات پر 25 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی
- لاہور میں پاکستان اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کا افتتاح کر دیا گیا
- اشاروں کی زبان کا عالمی دن آج منایا جائیگا
- سندھ حکومت اور عالمی ادارہ خوراک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
- DIG آپریشنز کی زیرصدارت انسداد جرائم سے متعلق اہم اجلاس
