لاہور(خبریںڈیجیٹل)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر موٹروے کوہر قسم کی آمد و روفت کیلیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس
جانب سے کہا گیا ہے کہ 23 ستمبر بدھ کی شام سے موٹروے M-1اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔اسی طرح موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ ، فتح جنگ/ ترنول انٹرچینج ، سنگجانی/AWT انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج ، برہان انٹرچینج ، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی بھروٹھا نہر انٹرچینج، چھچھ انٹرچینج بند رہیں گے۔23 ستمبر، بدھ کی شام سے موٹروے M-14 ہکلہ تا کنڈل بھی دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی اور ہکلہ،فتح جنگ انٹرچینج، پنڈی گھیپ انٹرچینج، کھڑپہ انٹرچینج، تراپ انٹرچینج، داد خیل انٹرچینج، کوٹ بیلیاں انٹرچینج، عیسی خیل انٹرچینج، کنڈل انٹرچینج بھی بندرہیں گے۔اسی طرح 23 ستمبربدھ کی شام سے جی ٹی روڈ N-5, اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند رہے گا۔
