غزہ (آئی این پی)اسرائیلی بمباری میں تباہ ہونے والے غزہ کے سکولوں میں3 برس بعد پھر سے بچوں کی آوازیں گونج اٹھیں۔جنگ کے باعث تعلیم سے محروم ہونے والے ہزاروں بچے دوبارہ کلاس رومز پہنچ گئے،کہیں ٹوٹی پھوٹی عمارتوں میں کلاسز ہورہی ہیں تو کہیں خیموں کو ہی سکول بنا دیا گیاہے۔کئی بچوں کے پاس کاپیاں اور قلم تک نہیں، مگر تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔یونیسف کے مطابق غزہ کے 98فیصد سکول جنگ سے متاثر یا تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ تقریباً ساڑھے 6لاکھ سے زائد بچے باقاعدہ تعلیم سے محروم رہے۔خیال رہے کہ 3سالہ اسرائیلی بمباری میں اب تک 70ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
