(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے 27 ستمبر دھرنے کے پیش نظر خیبرپختونخوا پولیس نے سرکاری اسلحے اور آنسو گیس شیلز کے استعمال سے متعلق اہلکاروں اور عوامی نمائندوں کے لیے سخت ہدایات جاری کردیں۔پولیس کی جانب سے جاری ہدایات نامے کے مطابق 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے والے عوامی نمائندوں کے ساتھ کوئی سرکاری اہلکار مسلح ہوکر نہیں جائے گا، جبکہ ایم پی ایز کے ہمراہ تعینات پولیس اہل کاروں کو بھی اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
