واٹس ایپ گروپ میں جو بھی ایڈمن ہوتا ہے، خواہ اس نے وہ گروپ بنایا ہو یا نہیں، وہ اپنی مرضی سے گروپ کے ممبر کو ‘ایڈ’ اور ‘ڈیلیٹ’ کرنے کے اختیار رکھتا ہے جب کہ کوئی بھی گروپ ممبر اس کی ڈسکرپشن یا آئیکون تبدیل کرسکتا تھا۔لیکن اب نئے فیچرز کی مدد سے گروپ کے اصل ایڈمنسٹریٹر کو یہ سہولت ہوگی کہ وہ اپنی اجازت کے بغیر گروپ میں کوئی تبدیلی نہ ہونے دے۔اس سے قبل گروپ کا کوئی بھی ایڈمن گروپ بنانے والے ایڈمنسٹریٹر کو گروپ سے باہر کرسکتا تھا جب کہ اب ایسا کرنا قطعی ناممکن ہوگا۔ ہر تبدیلی سے پہلے گروپ بنانے والے ایڈمنسٹریٹر کے پاس ایک نوٹیفیکیشن جائے گاجس سے وہ فورا آگاہ ہوجائے گا۔ واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق اضافی فیچرز کو متعارف کرنے سے پہلے ان کی آزمائش کی جارہی ہے تاکہ صارفین کو استعمال کے وقت کوئی مشکل پیش نا ہو۔