تازہ تر ین

دنیا کو دیکھنا اب انتہائی آسان

لاہور (نیٹ نیوز) بعض افراد کو زیرآب ڈائیونگ کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن انہیں موقع نہیں مل پاتا، یا موقع مل جائے تو ان میں سمندر کے اندر جانے کی ہمت نہیں ہوپاتی۔ایسے ہی افرادکیلئے ایسا واٹر پروف ڈرون کیمرہ تیار کرلیا گیا ہے جو سمندر کی گہرائیوں کو ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے آپ کو ایسے دکھائے گا جیسے آپ بذات خود سمندر کی گہرائی میں موجود ہوں۔”پاور رے“ نامی یہ انڈر واٹر ڈرون دراصل ایک روبوٹ ہے جو نہ صرف مچھلیوں کا شکار کر سکتا ہے بلکہ زیر آب بہترین تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ڈرون کی بدولت ماہی گیری کی 7 ہزار سالہ تاریخ میں تبدیلی آگئی ہے اور اب سمندر کے بیچوں بیچ جائے بغیر بھی ماہی گیری کی جاسکتی ہے۔ یہی نہیں شکار کرنے سے پہلے یہ ڈرون آپ کو مچھلیوں کی تصاویر بھی بھیجے گا جس سے آپ اپنی پسند کی مچھلی کو شکار کرواسکیں گے ۔یہ ڈرون تحقیقی مقاصد کیلئے بھی نہایت کارآمد ثابت ہوگا جو سمندر کی گہرائی، اس کے درجہ حرارت اور آبی حیات کے بارے میں معلومات فراہم کریگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain