تازہ تر ین

سونونگم کا پاکستانی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے کا اعلان

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی سونونگم گلوکار کا کہنا ہے کہ اگر قومی ترانہ بجنے کے دوران پاکستان اس کے احترام میں کھڑے ہوں گے تو میں اس کے احترام میں کھڑا ہو جاؤں گا ۔ جبکہ سونونگم اپنے گیتوں کے بجائے متنازعہ بیان دینے کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مرتبہ وہ پھر قومی ترانے کے معاملے پر لب کشائی کر کے ایک نئی مصیبت میں پھنس گئے ہیں ۔گزشتہ کئی ماہ سے انہیں ایک ناکام گلوکار قرار دیا جا رہا ہے ۔بے تحاشہ شہرت کے بعد انسان کو جب اچانک سے رسوائی کا سامنا کرنا پڑے تو انسان بوکھلاہٹ کا شکار ہوتے ہوئے خبروں میں رہنے کے لئے ایسے بیان دیتا ہے ۔ کچھ روز قبل بھی انہوں نے اذان کو شور کا نام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر روز میری آنکھ اذ ان کے شور کی وجہ سے کھل جاتی ہے ۔ابھی یہ معاملہ ٹھنڈا ہی ہوا تھا کہ وہ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain