تازہ تر ین

3روز باقی رہ گئے ،پاکستانی عوام کیلئے تشویشناک خبر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)یکم نومبر سے شروع ہونیوالے ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین وپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لٹر اضافہ کا امکان ہے۔وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 56 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا 30 اکتوبر کو تیل قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت توانائی کو بھیجے گی، جس کی منظوری 31 اکتوبر کو دی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain