تازہ تر ین

باپ کی میت لینے کیلیے جانے والا بیٹا حادثے میں جاں بحق

راولپنڈی(ویب ڈیسک) باپ کی میت اسپتال سے لینے کے لیے جانے والا نوجوان ڈھوک سیداں کے قریب ٹریف حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا۔ راولپنڈی میں باپ کی میت وصول کرنے کے لئے اسپتال جانے والا شخص خود موت کا شکار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شکیل نامی شخص کا باپ سی ایم ایچ راوالپنڈی میں زیرعلاج تھا اور دوران ہی اس کی موت واقع ہوگئی، باپ کی موت کی خبر ملتے ہی شکیل موٹر سائیکل پر اسپتال روانہ ہوا تاہم ڈھوک سیداں روڈ پر دوسری سمت سے آنے والی گاڑی نے شکیل کو کچل ڈالا۔ شکیل کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain