تازہ تر ین

اٹیکنو کریٹ حکومت کی باتیں بے بنیاد، میں نے ایسی کوئی بات نہیں کیس، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کی سرزمین پر کارروائی نہیں کرنے دینگے، امریکہ پندرہ سال بعد بھی افغانستان کا کنٹرول حاصل نہیں کرسکا، اگر پہلے کئی لاکھ فوجی افغانستان میں رزلٹ نہیں دے سکے تو آج یہ دس بارہ ہزار امریکی کیا دیںگے ، امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو کہا ہے کہ ہم پر الزام لگایاجاتا ہے کہ یہاں سے لوگ جاکر وہاں حملہ کرتے ہیں تو میں نے ان سے کہا کہ اگر ایسا ہے تو افغانستان بارڈر پر باڑ لگالیں ، امریکہ کے ساتھ افغانستان میں مشترکہ آپریشن نہیں کرینگے اور نہ اپنی فورسز کو کسی کے کنٹرول میں دیںگے، ہم اپنا دفاع خود کرنا جانتے ہیں لیکن اگر کوئی انٹیلی جنس معلومات فراہم کی جاتی ہیں تو ہم کارروائی کرتے ہیں ہمیں نہ تو کوئی دھمکیاں آئی ہیں تو نہ ہی اس کی کوئی گنجائش ہے ، افغانستان کا بہت بڑا حصہ اب بھی طالبان کے کنٹرول میں ہے، افغان کا مسئلہ جنگ سے حل نہیں ہوگا بلکہ امن مذاکرات سے ہوگا، جب ریکس ٹلر سے کہا کہ افغانسان سے لوگ بارڈر کراس کرکے پاکستان پر حملے کرتے ہیں تو اس بات کا وہ کوئی جواب نہیں دے سکے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی ہے ، امریکہ کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں ، امریکہ نے کوئی 75بندوں کی لسٹ نہیں دی، افغان صدر اشرف غنی کے بیانات ناقابل قبول ہیں، افغان مہاجرین کو پاکستانیوں کے برابر حقوق حاصل ہیں، خطے میں افغانستان کے علاوہ پاکستان بھی تو جنگ سے متاثر ہواہے ، امریکہ کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ پاکستان میں موجود پناہ گاہوں کیخلاف کارروائی کریں، انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان اپنے اپنے علاقوں دہشتگردی ختم کریں، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں، اب بدقسمتی سے کوئی مانے یا نہ مانے اس کے بارے کچھ نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست متاثر ہوگی تو ہم اس کا مقابلہ کرینگے، امریکی وزیرخارجہ کو کہا کہ تیس لاکھ افغانی پاکستان میں موجود ہیں اگر کسی کو ان سے محبت ہے تو انہیں افغانستان میں دوبارہ آباد کرے، ہم نے افغانیوں کے جو حقوق دیئے کسی دنیا کے ملک نے مہاجرین کو وہ حقوق نہیں دیے ، اگر افغانستان میں کئی سو ارب خرچ ہوچکا تو ان افغانیوں کا بھی حق ہے ہ وہاں آبادہوں اور اس میں جو پاکستان کی مدد ہوگی وہ کریگا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیکنو کریٹ حکومت کی بات نہیں کی انہوں نے کہا کہ مشرف کی واپسی پر سپریم کورٹ سوموٹو لے ، اگر کورٹ آج حکم کردے مشرف کو واپس لایاجائے اور پیش کیا جائے تو حکومت کارروائی کریگی، عدالت نے ان کا نام ای سی ایل سے ہٹایا اور کہا وہ بیمار ہیں، انہیں باہر جانے دیا جائے ، احمد نورانی کیس سے مطمئن نہ ہوئے تو کمیشن بنائیں گے ، مسلم لیگ واحد جماعت ہے جس میں جمہوریت ہے پارٹی میں اختلافات اور تقسیم کی باتیں بے بنیاد ہیں کسی کو پارٹی سے اختلاف ہے تو بات کرے ورنہ چھوڑ دے، انہوں نے کہا کہ پیمرا غیر موثر ہو چکا ہے ، شہبازشریف کےساتھ ملاقات میں حمزہ شہباز موجود نہیں تھے، ریاض پیرزادہ کو اختلاف ہے تو استعفیٰ دیکر الیکشن لڑیں اور اگر کسی کو اختلافات ہیں تو وہ انکا اظہار کرسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ 2018کے الیکشن تک پارٹی متحد رہے گی لیکن میرے پاس اس حوالے سے کوئی بھی شکایت لے کر نہیں آیا، انہوں نے بتایا کہ نوازشریف نیب میں اگلی پیشی پر آئیں گے اور اس سے قبل بھی وہ آتے رہے ہیں نیب میں اس کیس کی جس طرح سماعت ہو رہی ہے اس سے شک پیدا ہوتا ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain