تازہ تر ین

عوام یو ٹرن لینے والوں کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، شہباز شریف

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما سینیٹر سلیم ضیاءنے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ بعض سیاسی مخالفین نے جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کے ریکارڈ بنائے ہیں۔ 21 کروڑ عوام ہر موقع پر یوٹرن لینے والوں کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ پاکستان میں دشنام طرازی کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صوبے میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔ بین الاقوامی ادارے بھی حکومت کی شفاف پالیسیوں کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج اس منزل کی طرف رواں دواں ہے جس کا خواب اقبالؒ اور قائدؒ نے دیکھا تھا۔ پاکستان کے عوام اپنی بدلتی ہوئی قسمت کسی کو کھوٹا نہیں کرنے دیں گے۔ سینیٹر سلیم ضیاءنے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں شہبازشریف کی قیادت میں بے مثال ترقیاتی کام ہوا ہے اور انہوں نے اپنی محنت کے ساتھ صوبہ پنجاب کو ایک رول ماڈل صوبہ بنایا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اچھی طرز حکمرانی کے ذرےعے منصوبوں مےںاربوں روپے کی بچت کر کے نئی مثال قائم کی ہے اورترقےاتی منصوبوں مےںاربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہےں۔پاکستان کی 70سالہ تارےخ مےں اےسی بے مثال بچت کی کوئی دوسری نظےر موجود نہےں ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کی سےاسی و انتظامی ٹےم کی مشترکہ کاوشوں کے باعث بچائے گئے اربوں روپے کے وسائل فلاح عامہ پر صرف کررہے ہےںجبکہ ماضی کے ادوار مےں وسائل کو بے دردی سے لوٹاگےا تاہم مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے وسائل کو عوام کی امانت سمجھ کر دےانتداری سے خرچ کےا ہے ۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کہا کہ ماڈل موےشی منڈےاں قائم کر کے دہائےوں پرانے استحصالی نظام کو دفن کےاگےا ہے جبکہ مےٹرو بس سروس کے ذرےعے عام آدمی کو باوقار ،باکفاےت اورجدےد سفری سہولتےں فراہم کی ہےں ،اسی طرح اورنج لائن مےٹروٹرےن کا منصوبہ بھی عام آدمی کوعالمی معےار کی ٹرانسپورٹ کی سہولتےں مہےا کرنے کےلئے بناےا جارہا ہے ۔وزےراعلیٰ پنجاب نے دیہات میں صفائی اورترقیاتی پروگرام کے اجراءکی اصولی منظوری دے دی-اس مقصد کے لئے 19ارب روپے مختص کئے جائیں گے- اس پروگرام کے تحت یونین کونسل کی سطح پر صفائی اور ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے اوربلدیاتی اداروں کے نمائندے سکیموں کی نشاندہی کریں گے- وزیراعلیٰ نے اس امر کی منظوری ویڈیولنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی-انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رورل سینیٹیشن اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام دیہات میں مثبت تبدیلی لائے گااوراس پروگرام کے ذرےعے گاﺅں کی سطح پر صفائی ستھرائی کاموثر نظام وجود میں آئے گا-اس پروگرام پر پیشہ ورانہ مہارت اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کرنا ہوگا-انہوںنے کہا کہ پروگرام کے لئے مختص وسائل کا شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے -یہ پروگرام ”پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے“ کی طرح دیہی زندگی کو یکسر بدل دے گا-وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمےان تےسرے ٹی 20 میچ کےلئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں۔شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔ پاکستان کے شائقین کرکٹ کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا طویل عرصہ سے انتظار تھا۔ زندہ دلان لاہور مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کریں گے اورشائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے – انہوںنے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے ٹی 20 سیریز میں بھی اپنی محنت سے فتح حاصل کی ہے اورون ڈے کی طرح ٹی20 سیریز جیت کر کھلاڑیوں نے قوم کو خوشیاں دی ہیں – انہوںنے کہا کہ فہیم اشرف نے شاندار با¶لنگ کر کے ہیٹرک کر نے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور میں فہیم اشرف کو ہیٹرک کرنے پر شاباش دیتا ہوں – وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم آخری ٹی 20 میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کرے گی-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان ، ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہر گزرتے لمحے پاکستان اور ترکی کی دوستی مضبوط تر ہو رہی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain