بالی وڈ کی معروف فلم ‘دنگل’ اور ‘سیکرٹ سپر سٹار’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی 17 سالہ کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ اگر انھیں پاکستانی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ بالکل کریں گی۔
سترہ برس کی عمر میں یا صرف دو برس کے عرصے میں دو بڑی فلموں میں اداکاری اور نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر زائرہ وسیم نے کہا کہ اتنی جلدی اس مقام پر پہنچنے پر کسی دباو¿ میں نہیں بلکہ وہ خود کو بڑی خوش قسمت تصور کرتی ہیں۔
