ابھشیک بچن کو خدا خدا کر کے جے پی دتا کے ساتھ فلم ‘پلٹن’ آفر ہوئی تھی اور وہ بھی انھوں نے ٹھکرا دی۔ خبر ہے کہ ابھشیک کو شکایت ہے کہ فلم میں سونو سود کو ان سے زیادہ سکرین سپیس دی گئی ہے اور ان کے مقابلے میں ان کا رول کم ہے۔حالانکہ جے پی دتہ جنھوں نے سنہ 2000 میں فلم ‘رفیوجی’ کے ساتھ ابھشیک کو لانچ کیا تھا انھوں نے ابھشیک کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ بھائی سونو سود کی سکرین سپیس زیادہ ہے لیکن آپ کا رول جاندار ہے لیکن لگتا ہے ابھشیک کو یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ بھائی بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی یعنی جو ملے غنیمت ہے کم ہی سہی کام تو ہوگا۔
