تازہ تر ین

سیف علی خان کے پاکستانی بھائی نے جائیداد میں حصہ مانگ لیا

ایک پاکستانی شہری عارف مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ  وہ بالی وڈ کے مشہور اداکارسیف علی خان کا شتہ دار بھائی ہے۔ اس لیے ریاست بھوپال کی جائیداد میں اسے بھی حصہ دیا جائے۔ ایک انداز کے مطابق اس جائیداد کی مالیت تقریباً ساڑھے پانچ ہزار کروڑ روپے ہے۔ اس معاملے میں سیف علی خان پہلےہی قانونی جنگ میں الجھے ہوئے ہیں لیکن پاکستانی بھائی کی انٹری نے اس کیس میں نیا موڑ لے لیا ہے۔ پاکستانی شہری عارف مرزا  نے جیل پور ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی درج کی  ہے۔ عارف مرزا کا دعویٰ ہے کہ ان کی پیدائش ناگپور میں ہوئی تھی۔ اور انہوں نے اپتدائی تعلیم بھی بھارت میں ہی حاصل کی تھی۔ تاہم وہ اپنی والدہ کیساتھ پاکستان چلے گئے تھے۔ اور ویزہ کی دشواریوں کی وجہ سے واپس نہ آ سکےتھے۔ پاکستانی شہری کا دعویٰ  ہے کہ ان کی والدہ بھوپال کے نواب حمید اللہ خان کی بیٹی کی چھوٹی بیٹی تھیں۔ انکی نانی رابعہ سلطان کی پیدائش اور وفات بھوپال میں ہی ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ ہندوستان کی ریاست بھوپال کے آخری نواب حمیداللہ خان کی جائیداد شروع سے ہی تنازع میں ہے۔ منصور علی خان پٹودی کی ماں ساجدہ سلطان بھی بھوپال کے  آخری نواب کی بیٹی تھیں۔ منصور علی خان کی پیدائش بھوپال میں ہی ہوئی تھی۔ نواب حمنید اللہ خان کی بڑی بیٹی عابدہ سلطان تقسیم کے وقت پاکستانی چلی گئی تھیں۔ جس کی وجہ سے ان کی چھوٹی بیٹی ساجدہ جائیداد کی حقدار بنی تھیں۔  نواب منصور علی خان کی بڑی بیٹی عابدہ کے پاکستان جانے کی وجہ سے ہی حکومت نے بھوپال کے آخری نواب  کی جائیداد کو متنازع قرار دیا تھا جبکہ ساجدہ کی وفات کے بعد بھوپال ریاست کی کمان ان کے بیٹے اور کرکٹر منصور علی خان پٹودی کو سونپ دی گئی۔ جس کی بنیاد پر ہی سیف علی خان کو ان کی جائیداد کا حقدار مانا جاتا ہے۔ پاکستانی عارف مرزا کے دعویٰ کو سیف علی خان کی جانب سے عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain