لاہور (ویب ڈسک ) میڈٰیکل انٹری ٹیسٹ کے خلاف طلبا اور والدین نے لاہور اور ملتان میں احتجاج کیا اور پرچہ آئوٹ کرنے کے ذ٘مہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ میڈٰیکل انٹری ٹیسٹ کے خلاف طلبا اور والدین سراپا احتجاج بن گئے ۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے ۔ لاہور میں لارنس روڈ پر میڈٰیکل انٹری ٹیسٹ کے خلاف طلبا اور والدین نے احتجاج کیا ۔ ان کا مطالبہ تھا انٹری ٹیسٹ پرچہ آئوٹ کرنے والوں کو سزا دی جائے ۔ ملتان میں بھی انٹری ٹیسٹ بوسیدہ نظام کے خلاف طلبا اور والدین سڑکوں پر آئے اور خوب نعرے بازی کی ۔
