کراچی (ویب ڈسک ) رینجرز کی کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں کارروائی ، خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپائی گئی اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی ، ترجمان رینجرز کہتے ہیں کہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں نے چھپایا تھا ۔ کراچی میں رینجرز نے ایک بار پھر ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کا اسلحہ پکڑ لیا ۔ اورنگی ٹائون رحیم شاہ کالونی میں رینجرز کے جوانوں نے کارروائی کی اور پلاٹ سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا تھا جس میں 10 ایس ایم جیز ، 1 جی تھری ، 4 پمپ ایکشن ، ایک ریپیٹر ، 2 رائفل 8 ایم ایم ، 6 رائفل 7 ایم ایم اور 3 بے بی کلاشنکوف شامل ہیں جبکہ مختلف اقسام کے 7 پستول اور 640 گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں نے تخریب کاری کے لئے چھپایا تھا ، دوسری جانب کھارادر میں پولیس نے کارروائی کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔