تازہ تر ین

حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، شاہد خاقان عباسی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ نجی کاموں کی وجہ سے لندن آئے ہیں اور اس دورے پر قوم کے نہیں اپنے خرچ پر آئے ہیں۔ نواز شریف سے پیر کے روز ملاقات ہوگی، جس میں مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں ، آئین کے تحت جمہوری پارٹی میں جو بھی اختلاف ہوتا ہے اس کا اظہار کیا جاتا ہے، نا تو سازشوں پر یقین رکھتا ہوں اور ناہی اس کی کوئی گنجائش ہے، ملک کے اداروں کے درمیان کوئی ٹکرا نہیں، ہمارا ملک ایک ہے اور اس کے سارے ادارے ایک ہی طرف ہیں۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے ٹی 20 میچ پر وزیر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم کا پاکستان آنا اچھا اقدام ہے، آئندہ دیگر ٹیمیں بھی آئیں گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیر اعلانیہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے جبکہ ان کی بیرون ملک روانگی سے وزیراعظم ہاس لاعلم ہے۔ ایئرپورٹ حکام نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائین (پی آئی اے) کی فلائٹ نمبر پی کے 785 سے لندن روانہ ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے ان کی روانگی کے وقت کے بارے میں نہیں بتایا۔ شاہد خاقان عباسی کی روانگی کی تصدیق کے لیے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس حوالے سے ان کا موقف نہیں مل سکا۔ دوسری جانب وزیراعظم میڈیا آفس نے وزیراعظم کی لندن روانگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain