تازہ تر ین

صوبہ پنجاب پھر دہشتگردو ں کا ہدف، کوجنگ آپریشن کے دوران سنسی خیز انکشاف

ویب دسک افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان شوری کاخفیہ اجلاس، پاکستان میں غیرملکیوں اور گورنمنٹ آفیشلز کواغوا کرنے کی منصوبہ بندی، جیلوں پرحملوں کی منصوبہ بندی کابھی انکشاف، سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم جاری۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تھریٹ الرٹ 670اور تھریٹ الرٹ 685جاری کیاگیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ خفیہ اطلا عا ت کے مطابق تحریک طالبان پاکستان شوری کاخفیہ اجلاس افغانستان کے صوبے پاک ٹیکا کے ضلع بمال میں منعقد ہوا ہے جس میں منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ پاکستان میں کچھ غیرملکیوں اور گورنمنٹ آفیشلز کو اغوا کیاجائے اورا س کے بعد حکومت سے پاکستان کی جیلوں میں قید اپنے دہشت گرد ساتھیوں کی رہائی کامطالبہ کیا جا ئے جبکہ دوسرے تھریٹ الرٹ میں بتایاگیاہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق مجلس عسکریت جوکہ تحریک طالبان پاکستان کاہی ایک حصہ ہے کے کمانڈر اختر محمد نے پنجاب اورخیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی ہے جس کیلئے کچھ دہشت گرد گروپس بھی روانہ کردئیے گئے ہیں جن کو جیلوں پرحملوں کاٹارگٹ دیاگیاہے جہاں سے اپنے ساتھیوں کو رہا کرنا ان کا مقصد ہے۔ صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے۔
ہائی الرٹ

 

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain