قذافی لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قذافی سٹیڈیم میں ”گو نواز گو“ کے نعرے‘ پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ماجد خان انکلوژر میں ” گو نواز گو“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ شیر جوان تیزی سے آگے بڑھے اور نوجوانوں پر ٹوٹ پڑے‘ سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے 2 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔