تازہ تر ین

اسحاق ڈار بارے سب سے اہم فیصلہ محفوظ، عدالت کی برہمی نے صورتحال واضح کردی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات کے ریفرنسز کی جوابدہی کے لئے عدالت حاضر نہ ہوئے۔ ان کے وکیل نے طبی معائنہ کے لئے لندن جانے پر استثنیٰ مانگا۔ عدالت میں سماعت کرنے والے جج محمد بشیر نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر آئندہ پیشی پر حاضر نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کردیں گے۔ استغاثہ کے گواہ عبدالرحمن گوندل دو بوریاں بھر کر شواہد لے کر آئے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست استثنیٰ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیب نے استثنیٰ کی بھرپور مخالفت کی اور عدالت سے درخواست کی کہ ان کے مچلکے منسوں کرکے گواہوں کو عدالت طلب کیا جائے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain