تازہ تر ین

سیاسدانوں کے وارے نیارے

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں حالیہ مردم شماری کی بنا پر ہونے والی حلقہ بندیوں کے باعث قومی اسمبلی کی 28 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 56 سیٹیں بڑھ سکتی ہیں
، اس امر کا فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ شماریات کی مرتب کردہ مردم شماری کی بغیر تصدیق شدہ لسٹیں فراہم کرنے کے حوالے سے ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کریگا جنہوں نے وفاقی حکومت کو اپنے تحفظات کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ شماریات نے ملک بھر میں مردم شماری کروائی گئی تاکہ ملک بھر میں آئندہ ہونے والے الیکشن اسی بنیاد پر کیے جاسکیں۔ محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ وہ اپریل 2018ءتک تصدیق شدہ مردم شماری کی لسٹیں فراہم کریگا جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان واضح کرچکا ہے کہ اگر یہ لسٹیں آئندہ سال فراہم کی جاتی ہیں تو نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے اور ہم اس وقت تک حقہ بندیاں نہیں کرسکتے جب تک تصدیق شدہ لسٹیں فراہم نہیں کی جاتی لہٰذا الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اگر محکمہ شماریات کی جانب سے تیار غیر تصدیق شدہ لسٹیں الیکشن کمیشن کو فراہم کی جاتی ہیں تو پھر قانون میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔ لہٰذا ایک ہفتے کے اندر اندر فیصلہ کرکے جوا بدیا جائے تاکہ ہم اس کے مطابق حکمت عملی ترتیب دے سکیں۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق حکومت کی جانب سے قانون میں ترمیم ہونے یا نہ ہونے کے بعد فیصلہ ہوسکے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain