(ویب ڈیسک وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن ایئرپورٹ سے اپنا سامان خود اٹھا کر نکلتے ہوئے وڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بطور وزیر اعظم 20 سے 30 گاڑیوں کے پروٹوکول میں سفر کرنے والے شاہد خاقان عباسی جب وزیر اعظم کی حیثیت میں ہی لندن ایئر پورٹ سے نکلے تو انہوں نے اپنا سامان خود اٹھایا ہوا تھا اور ایک عاممسافر کی طرح کی وہ ایئر پورٹ سے باہر جا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک پاکستانی شہری نے ان کی وڈیو بنا لی جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔