میں روزنامہ ”خبریں“ کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر روزنامہ ”خبریں“ کے چیف ایڈیٹر جناب ضیاشاہد‘ ایڈیٹر ”خبریں“ گروپ و سی ای او جناب امتنان شاہد اور ان کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ”خبریں“ گروپ کے چیف ایگزیکٹو جناب ضیاشاہد کو 50سالہ صحافتی خدمات پر دلی طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ”خبریں“ یقیناً جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اور پڑھا جانے والا قومی اخبار ہے اور اس میں شائع ہونے والی ہر مظلوم آواز کو پذیرائی ملتی ہے۔ میں خود زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہوں اور کاشتکار ہوں۔ روزنامہ ”خبریں“ نے ملک میں زراعت کی ترقی اور خوشحالی کےلئے ہمیشہ مثبت تجاویز پیش کی ہیں جن پر حکومت کی جانب سے عملدرآمد بھی کیا جاتا ہے۔ میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے روزنامہ ”خبریں“ سے ہمیشہ رہنمائی حاصل کرتا ہوں۔