تازہ تر ین

خبریں کشمیریوں کی آواز ہے :راجہ فاروق حیدر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے روزنامہ خبریں کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر چیف ایڈیٹر جناب ضیا شاہد اور ایڈیٹر جناب امتنان شاہد کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کشمیریوں کی آواز ہے۔ اس موقر قومی جریدے نے کشمیریوں کے حق خوداردایت ، کشمیریوں کی تحریک آزاد کی کامیابی اور کشمیریوں کی طرف سے جاری تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ میں قلمی محاذ پر ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ کشمیر کی آزادی اور تحریک تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں جہاں پوری پاکستانی قوم اور قیادت کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وہاں روزنامہ خبریں نے بھی اس جہاد اور تحریک میںاپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ روزنامہ خبریں اس وقت مظلوموں کی آواز ہے۔ خبریں نے اپنے آغاز سے ابک تک عوامی حقوق اور مظلوم کی آواز کو جس جرات مندانہ انداز اور بے باکی کے ساتھ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ تحریک آزادی کشمیر ہو ، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی ہو یا 8 اکتوبر 2005ءجیسی آفت ہو روزنامہ خبریں نے اپنے آغاز کے ساتھ ملک میں نئی صحافت متعارف کروائی اور مظلوم کی آواز بن کر ہر جابر و ظلم کو للکارا۔ یہی وجہ ہے کہ آج یہ موقر جریدہ پوری قوم کی آواز ہے اور اس کی بنیادیں مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں۔ ہم امیدکرتے ہیں کہ روزنامہ خبریں آئندہ بھی مظلوم و محکوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی، آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی ترجمانی کا فریضہ سر انجام دیتا رہے گا۔ ہماری دعا ہے کہ روزنامہ خبریں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرکے اور اپنی روایت کے مطابق جرا¿ت اور قوت کے ساتھ قلمی محاذ پرعوامی حق کی نمائندگی کرتا رہے۔
راجہ فاروق حیدر


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain