یہ امر میرے لیے انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ روزنامہ خبریں نے اپنی اشاعت کے 25 برس مکمل کر لئے ہیں ا ورعوام الناس کو خبروں، حالات حاضرہ و گرد و پیش سے آگاہ رکھنے کے ضمن میں روزنامہ خبریں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے پاکستان میں بھی پرنٹ اور ایکٹرونک میڈیا نے قابل رشک ترقی کی ہے جس سے نہ صرف اخبارات اور چینلز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عوام کی خبروں تک رسائی بہتر ہوئی ہے اور وہ آج اپنے آپ کو گلوبل ویلج کاحصہ تصور کرتے ہیں۔ آزادی اظہار کی جمہوری نظام میں بیحد اہمیت ہے اور اسے انسان کے بنیادی حقوق کا ایک اہم رکن تصور کیاجاتا ہے حقیقت تو یہ ہے کہ دنیا میں اس حق کو سلب کرنے والی حکومت جمہوری نہیں کہلا سکتی۔ اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر میں روزنامہ خبریں کے ایڈیٹر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ توقع رکھتا ہوں کہ روزنامہ خبریں آنے والے دنوں میں بھی اپنا صحت مندانہ کردار جاری رکھے گا میری دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس روزنامے کوبھرپور جزبے اور لگن کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطاءفرمائے۔ آمین