تازہ تر ین

جمہوریت کیلئے خبریں کی خدمات قابل قدر ہیں: مریم اورنگزیب

میں روزنامہ خبریں کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر اخبار کی انتظامیہ ، ایڈیٹرز اور اس کے محنتی کارکنوں کو دلکی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پرمکمل یقین رکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ روزنامہ خبریں نے اپنی اشاعت کے اس عرصہ میں صحافت کے میدان میں قابل قدر مقام حاصل کیا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ یہ اخبار اپنی اعلیٰ صحافتی راویات کو جاری رکھتے ہوئے وطن عزیز کو درپیش چینلجز کے حل، جمہوری عمل کی مضبوطی اور عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کی آگاہی کے لئے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔ جمہوری حکومت میڈیا کی طرف سے کی گئی تعمیری تنقید سے نا صرف سیکھتی ہے بلکہ میڈیا کو ملکی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کیے گئے اقدامات میں اپنا شراکت دار بھی سمجھتی ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ روزنامہ خبریں کو اعلیٰ صحافتی تقاضوں کو ذمہ داری سے نبھانے کی ہمیشہ توفیق دے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain