تازہ تر ین

خبریں محروم طبقات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے:عمران خان

کسی بھی جمہوری معاشرہ میں میڈیا کی اہمیت ہمیشہ سے ایک مسلمہ حقیقت رہی ہے۔ پاکستان میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جس تیز رفتاری سے ترقی کی ہے وہ پوری دنیا میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے روزنامہ خبریں کی 21ویں سالگرہ کے موقع پر میں چیف ایڈیٹر جناب ضیاءشاہد صاحب اور ایڈیٹر جناب امتنان شاہد صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ روزنامہ خبریں عوام کا پسندیدہ اخبار ہے جس کی وجہ خبریں نے ہمیشہ معاشرے کے محروم طبقات کی موثر انداز میں نمائندگی کی ہے اور ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور یہ خوبی روزنامہ خبریں کو دیگر اخبارات سے ممتاز کرتی ہے۔ چیف ایڈیٹر جناب ضیاءشاہد صاحب کے ساتھ گزشتہ کئی دہائیوں سے میرے دیرینہ تعلقات چلے آرہے ہیں۔ جناب ضیاءشاہد صاحب نے پاکستان میں جدید صحافتی رجحانات متعارف کروائے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو صحت کا ملہ عطا فرمائے۔ جناب ضیاءشاہد کی زیر ادارت خبریں گروپ آج پاکستان کا بڑا میڈیا گروپ بن چکا ہے۔ روزنامہ خبریں نے عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی بحالی و تعمیر نو کیلئے جو کام کیا تھا وہ باعث اطمینان ہے۔
عمران خان

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain