لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے خواجہ سعد رفیق پر ترقیاتی فنڈزکی بارش کردی اور بغیر کسی سمری کے ملاقات میں دس کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کرکے فوری منظوری دے ڈالی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے شہبازشریف سے ملاقات میں اپنے حلقے کی سکیموں کیلئے فنڈز طلب کئے تھے جس پر حلقے کی چھ بڑی سکیموں کے لئے دس کروڑ دو لاکھ بیس ہزار روپے جاری کردیئے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کا کہناہے کہ کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ہم نے فنڈز جاری کئے ہیں۔