ڈیرہ اسماعیل خان (مایٹرنگ ڈیسک) آئی جی صلاح الدین نے ڈی آئی خان میں نو عمر لڑکی کو برہنہ کرکے گلیوں میں بھگانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بااثر غنڈوں نے لڑکی کو دشمنی کی بھینٹ چڑھا دیا۔ معصوم
لڑکی کو برہنہ کر کے گلیوں میں گشت پر مجبور کیا گیا۔ تھانہ چودہوان کی حدود میں گرہ مٹ کے 5 مسلح افراد نے ذاتی دشمنی کے باعث مخالف خاندان کی 16 سالہ بچی کو اس وقت برہنا کرکے گاں میں گھومنے پر مجبور کر دیا جب وہ پانی بھر کے گھر واپس آرہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے اس چیختی چلاتی اور مدد کیلئے پکارتی برہنا بچی کو چادر تک نہ لینے دی، کسی کے گھر میں پناہ بھی نہ لینے دی۔مظلوم لڑکی جب بھی کسی گھر میں داخل ہوتی تو مسلح حملہ آٓوروں کے ڈر سے لوگ اسے باہر نکال دیتے۔ گاں والوں کا کہنا ہے کہ بربریت کا یہ رقص 1 گھنٹہ جاری رہا۔حوا کی مظلوم بچی کی مدد کوئی کوئی انسان سامنے نہ آیا۔ بچی کے ورثا تھانے رپوٹ درج کرانے گئے تو پہلے پولیس انہیں ٹالتی رہی لیکن جب خبر میڈیا تک پہنچی تو چودہوان تھانہ کی پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔دوسری جانب پولیس نے بااثر ملزمان کے ساتھ مل کر لڑکی کے بھائی پر بھی ایک مقدمہ درج کرا دیا ہے تاکہ اس کے خاندان کو دبا میں لایا جا سکے۔واقعہ میڈیا پر آنے کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلا ح الدین خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کو تمام معاملات کی خود نگرانی کرنے کے ہدایت کی۔ جب کہ واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے، تاہم پولیس اب تک بااثر ملزمان کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔