لاہور (خصوصی رپورٹ) قومی احتساب بیورو نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے تحت یوتھ فیسٹیول میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی ازسرنو انکوائری کا فیصلہ کر لیا۔ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات کے لیے نئے افسران کو تعینات کیا گیا۔ رانا مشہود کے ساتھ ساتھ سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کے خلاف بھی تحقیقات دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ نیب کی طرف سے انکوائری التواءکا شکار تھی جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ کیس کے تمام گواہوں نے گواہی دینے سے انکار کر دیا تھا۔ درخواست گزار بھی کیس کی پیروی سے گریزاں تھا۔ مدعی اور گواہوں کی عدم حاضری پر کیس سابق ڈی جی نیب کو بھجوا دیا گیا۔ نیب کے ایک اجلاس کے بعد ازسرنو انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے نیب کی طرف سے پہلے سپورٹس بورڈ سے تمام ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے۔
رانا مشہود گرفتاری