اسلام آباد (نیٹ نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان آمد کے موقع پر نیب کی ٹیم بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہی احتساب عدالت کے سمن کی تعمیل کرائے گی،احتساب عدالت نے 26اکتوبرکونواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔نجی چینل کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ نیب کی 10رکنی ٹیم نواز شریف کو ایئرپورٹ پر ملے گی،ٹیم کے ا رکان میں نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے ا رکان شامل ہیں۔اس حوالے سے نیب نے چیف سیکیورٹی آفیسر بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تعاون کا خط تحریر کر دیا گیا ہے ،جس کے مطابق کہا گیا ہے کہ نیب ٹیم کوطیارے تک رسائی دی جائے،عدالت نے نو ازشریف کواحتساب عدالت میں پیشی کے ا حکامات جاری کیے ہیں،احتساب عدالت نے 26اکتوبرکونواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔