تازہ تر ین

ادا کا رہ میرا کا تکذیب نکاح کا کیس فیملی جج بابر کوار سال کر دیا گیا

لاہور (اے پی پی) ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور نے فلمسٹار میرا کا تکذیب نکاح کا کیس فیملی جج بابر ندیم کو ارسال کردیا۔ قبل ازیں فیملی جج بشریٰ خالد نے فلمسٹار میرا کا کیس ذاتی وجوہات کی بناءپر سننے سے انکار کردیا تھا۔ فیملی جج بابر ندیم نے اداکارہ کے وکیل کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔ عتیق الرحمان نامی شخص نے اداکارہ کا شوہر ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اداکارہ میرا نے فیملی عدالت میں تکذیب نکاح کی درخواست جمع کروا رکھی ہے۔ اداکارہ میرا کے مطابق وہ عتیق الرحمان نامی شخص کو جانتی نہیں، جھوٹے اور فراڈیے شخص نے شہرت کے لیے نکاح کا جھوٹا ڈرامہ کیا۔ اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی درخواست نوسال سے فیملی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain