تازہ تر ین

عرس کی تیاریاں عروج پر

لاہور (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری اوقاف عبدالجبار شاہین نے داتا دربار کمپلیکس کا دورہ کیا اور داتا گنج بخش عرس کی تقریبات کا جائزہ لیا۔ ڈی جی مذہبی امور پنجاب
ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ڈاکٹر نور محمد اعوان، اور ممبر امور مذہبی کمیٹی ہمایوں بٹ ہمراہ تھے۔ سیکرٹری اوقاف کو عرس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں داتا دربار میں صوبائی وزیر اوقاف سید زعیم قادری کی زیرصدارت اجلاس میں عرس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی مذہبی امور پنجاب نے بتایا کہ عرس تقریبات کا آغاز چادر پوشی سے ہوگا اجلاس میں عرس کے موقع پر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کے دوران لگنے والی دودھ کی روایتی سبیل کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ پنجاب بھر کے شیرفروشوں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔ عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز 8نومبر کو رسم چادرپوشی سے ہوگا۔ عرس کے دوران کئی ٹن دودھ زائرین اور عقیدت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق دودھ کی فراہمی کیلئے شہر سمیت پنجاب بھر کے شیرفروشوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل سکیورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر دودھ کی گاڑیوں کو روک لیا جاتا تھا لیکن رواں سال پولیس نے گاڑیاں نہ روکنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain