اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ وہ نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطہ کرانے میں ناکام رہے۔ آصف زرداری کو کئی ٹیلیفون کئے مگر جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آصف زرداری نے ان کے خالہ زاد بھائی‘ برادرنسبتی اور وکیل فاروق نائیک کو ان کا اقامہ کیس لڑنے سے منع کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں وہ پانچ سات دن تواتر سے آصف زرداری کو فون کرتے رہے مگر جواب نہیں ملا۔
خواجہ آصف