لاہور( خصوصی رپورٹ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی والدہ سعودی عرب سے واپس پہنچ گئیں۔ بیگم شمیم اخترایک ماہ قبل عمرہ کی ادائیگی کی غرض سے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ گزشتہ روز سعودی ائیر لائن کی پرواز 738کے ذریعے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچیں جہاں سے انہیں سخت سکیورٹی میں ان کی رہائشگاہ جاتی امراءلے جایا گیا ۔