تازہ تر ین

دنیا میں کہیں بھی کرپٹ عناصر کو قبول نہیں کیا جاتا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف دانشور ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ ابھی تو پانامہ لیکس کا ہی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا، نوازشریف کو بھی پانامہ پر نہیں نکالاگیا، اب پیراڈائز لیکس آگئی ہیں، ایسی لیکس آتی رہتی ہیں، ایک چیز واضح ہوگئی ہے کہ اب مختلف ملکوں اور قوموں میں کرپٹ عناصر کو قبول نہیں کیا جارہا، ہمیں سوچنا ہوگا کہ دیگر جمہوری ممالک میں کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا اور یہاں کیا ہورہاہے، نیب پانامہ لیکس میں سامنے آنے والے دیگر ناموں کے کیسز نہیں کھولے گا ، جو بھی یہ کہت اہے کہ میں پاکستانی نہیں اس کی شہریت ختم کردینی چاہئے، سعودی عرب میں کرپشن کے علاقہ طاقت حاصل کرنے کی بھی لڑائی ہے ، سندھ میں پیپلزپارٹی نہیں بلکہ بھٹو خاندان کو عوام سپورٹ کرتی ہے، آصف زرداری کو بالکل بھی پیپلزپارٹی کا ممبر نہیں سمجھتا، ان کا پارٹی سے وہ تعلق بھی نہیں ہے جو ایک عام ورکر کا ہے، پارٹی انہیں محترمہ شہید سے شادی کی وجہ سے مل گئی ، بینظیر بھٹو کے دور سیاست میں زرداری سیاست نہیں کرتے تھے، معروف تجزیہ کار سجاد بخاری نے کہا کہ پاناہ کیس پہ فیصلہ تو آچکا ہے تاہم ہمارے یہاں تو رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بھی جرم نہیں مانتے ، آہستہ آہستہ ان لیکس سے بھی لوگ مایوس ہوتے جائیںگے، مریم نواز کی باتوں کو سچ صرف وہ مانتے ہیں جن کے شریف خاندان سے مفادات وابستہ ہیں، یہ بات جھوٹ ہے کہ حسن و حسین نواز پاکستانی نہیں ہیں، لوٹ مار کرنی ہو تو پاکستانی ہوتے ہیں اور اگر سوال پوچھا جائے تو کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی نہیں ہیں، دنیا بھر میں کرپشن کے خلاف ہوا چل پڑی ہے، سعودی شہزادے بھی قابو میں آگئے ہیں، پاکستانی عوام تبدیلی چاہتے ہیں ، سندھ میں لوگ حکمرانوں سے بیزار ہوچکے ہیں، اب عمران نے جرا¾ت کی ہے اور وہاں جلسے کئے ہیں تو لوگ جمع ہوئے ہیں، عوام پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مک مکا کو خوب سمجھتے ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو نے اس بار زرداری کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں رکھی تھی ، آصف زرداری نے وقت سے پہلے بلاول کو سیاست میں لاکر ان کے سیاسی مستقبل سے کھلواڑ کیا ہے ، سینئر صحافی رحمت علی رازی نے کہا کہ نیب اگر اپنے کام میںمخلص ہوتا تو پانامہ میں دیگر آنیوالے ناموں سے بھی پوچھ گچھ کی جاتی، سوئزرلینڈ کے بنکوں میں جو اربوں کھربوں ڈالر کی ناجائز دولت پڑی ہے اس کی تفصیلات بھی سامنے آنے والی ہیں، جمہوری ممالک میں تو پانامہ لیکس ّنے کے بعد بہت سے لوگوں نے استعفیٰ دیدیا ، ہمارے یہاں ڈھیٹ بن کر کہتے ہیں کہ ”کیوں نکالا کیسے نکالا“ ، احتساب کا سلسلہ چل نکلا تو ملک ٹریک پر آجائیگا، مریم نواز نے نوازشریف کی سیاست کو سخت نقصان پہنچایا ہے ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ آج بھی اندر سے ایک ہیں، بلاول بھٹو کے جلسے کامیاب ہورہے تھے ، زرداری نے جان بوجھ کر اسے پھر پیچھے کردیا ہے ، عمران خان نے جنوبی پنجاب اور سندھ میں کامیاب جلسے کئے ہیں، خیبرپختونخوا میں پولیس اور صحت کے شعبہ میں کمال بہتری لائی گئی ہے ، سموگ کے بارے میں حکمرانوں کو شور ہی نہیں کہ یہ آلودگی کیا بلا ہے ، سینئر تجزیہ کار مکرم خان نے کہا کہ پیراڈائز لیکس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا نام آیا ہے جنہوں نے بطور وزیرخزانہ اور وزیراعظم اپنے اثاثوں میں اسے ڈکلیئر نہ کیا تھا ، پانامہ لیکس میں بعض میڈیا ٹایگون ، جمز سیاستدانوں او رکئی خاندانوں کا نام آیا لیکن نوازشریف کے علاوہ کسی سے پوچھا تک نہ گیا، نیب نے ابتک صرف معمولی سرکار ی ملازمین کے خلاف ہی کارروائی کی ہے ، دنیا میں پانامہ لیکس سامنے آنے کے بعد کئی سربراہ مملکت مستعفیٰ ہوگئے ، تاہم پاکستان میں اس حوالے سے کوئی نتیجہ خیز اقدام ابھی تک سامنے نہیں آسکا، مریم نواز اب بھی پورے اعتماد کیساتھ نئے جھوٹ بول رہی ہیں، عمران خان کے سندھ میں کامیاب جلسوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ، ہمارے یہاں وزیر ماحولیات لگایاجاتا ہے اس کا اس شعبہ سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا، شہر میں کارخانوں فیکٹریوں میں لکڑی یا گیس کے بجائے پلاسٹک جلایاجاتا ہے کوڑا کرکٹ جلایاجارہاہے ، درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی ہوچکی ہے ، حکمرانوں کو اس مسئلہ پر سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی، ورنہ آنیوالے وقت میں یہ خوفناک شکل اختیار کرتا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain