تازہ تر ین

ایم کیو ایم لندن نے نائن زیرو کا تالا توڑنے کا منصوبہ بنا لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے درمیان اتحاد کے خاتمے کے بعد ایم کیو ایم لندن میں جشن کاماحول ہے اور وہاں سے ایم کیو ایم پاکستان کی صفوں میں موجود اپنے حامیوں کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ متحدہ کے بانی نے اب اپنے انہی حامیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تالا توڑ کر نائن زیرو پر قبضے کیلئے تیار رہیں۔ یہ قبضہ تالا توڑ کر کیا جائے گا اور اس دوران ایم کیو ایم پاکستان خاموش تماشائی کا کردار ادا کرے۔ قبضے کے سلسلے میں باقاعدہ منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔ روزنامہ امت کے مطابق یہ منصوبہ فاروق ستار گروپ کی طرف سے یادگار شہداء کا تالا توڑنے کے بعد بنایا گیا ہے جس میں انتظامیہ کی کمزوری سامنے آئی تھی۔ منصوبے کے مطابق نائن زیرو کا تالا توڑنے کیلئے خواتین کو تیار کیا گیا ہے۔ سو ڈیڑھ سو خواتین اچانک ہلہ بول کر تالا توڑ دینگی جبکہ کچھ اندر جا کر بیٹھ جائیں گی۔ ان خواتین کے ساتھ بچوں کو بھی رکھا جائے گا جن کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کیلئے کارروائی مشکل ہو جائے گی۔ مذکورہ کارروائی علامتی طور پر ہو گی۔ یہ خواتین کارروائی کے کچھ دیر بعد واپس چلی جائیں گی۔ اس دوران انتظامیہ کا ردعمل دیکھ کر مستقل کارروائی کیلئے منصوبہ بند کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain