تازہ تر ین

داودابراہیم کی تین جائیدادوں کی ممبئی میں نیلامی کردی گئی

نئی دہلی (آن لائن) بھارت، کو مطلوب ترین مجرموں میں شامل داو¿د ابراہیم کی ممبئی میں ضبط کی جانے والی تین جائیدادیں کئی دہائیوں بعد بالاخر منگل کو نیلام کر دی گئیں۔بھنڈی بازار میں واقع یہ عمارات، ممبئی کے آئی ایم سی چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کی نیلامیوں میں سیفی برہانی اپ لفٹمنٹ ٹرسٹ نے حاصل کی ہیں۔یہ ٹرسٹ ہی ان عمارتوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے ممبئی میں 1993 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد داو¿د ابراہیم کی دس جائیدادیں ضبط کی تھیں۔ان میں سے تین رونق افروز ہوٹل، ڈامبروالا بلڈنگ اور شبنم گیسٹ ہاو¿س منگل کو نیلام کی گئیں۔ٹرسٹ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ، ‘یہ تینوں عمارتیں بھنڈی بازار میں جاری ہمارے ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہیں۔ یہ عمارتیں بہت خستہ حال ہیں اور رہنے کے لائق نہیں۔ یہاں رہنے والے خاندانوں کی حفاظت کے مدِنظر اور ترقی کے منصوبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم نے نیلامی میں حصہ لیا اور ان عمارتوں کو حاصل کیا۔’ان عمارات میں رہنے والے کرایہ داروں نے یہ نیلامی رکوانے کے لیے ٹرائبیونل میں درخواستیں دائر کی ہوئی تھیں جو مسترد ہونے پر منگل کو نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔رونق افروز ریستوران کی نیلامی 4.53 کروڑ روپے، ڈامبر والا بلڈنگ 3.53 کروڑ روپے اور شبنم گیسٹ ہاو¿س 3.52 کروڑ روپے میں ہوئی۔سی بی آئی نے داو¿د ابراہیم کے ان اثاثوں کو سمگلرز اینڈ فارن ایکسچینج مینیپولیٹرز ایکٹ کے تحت ضبط کیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain