تازہ تر ین

ایک سال میں 1 ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت،پاکستان کا خسارے میںجانیواالا ادارہ اچانک منافع بخش کیسے بنا،دیکھئے خبر

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت کردیئے۔ریلوے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت کیے۔پاکستان ریلوے نے گزشتہ برس اکتوبر میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا اور ایک سال کے دوران 7 لاکھ 26 ہزار سے زائد مسافروں نےاس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ترجمان کے مطابق ریلوے کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے روزانہ ٹکٹوں کی فروخت اب ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ریلوے ترجمان کے مطابق ریزرویشن کے لیے دستیاب تمام ٹرینوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain