تازہ تر ین

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت ، دشمن خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان مخالف مہم بارے اہم فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی سیاسی و عسکری قیادت نے بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی مزید وسائل کی فراہمی پر اتفاق پر اتفاق کیا ہے جبکہ دشمن خفیہ اداروں کی پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں پر اظہار تشویش کیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا کے ساتھ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور پاک بحریہ اور فضائیہ کےسربراہان بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ اور کوئٹہ میں پولیس حکام پر بھی حملوں کی مذمت کی گئیاجلاس کے دوران سیکرٹری خارجہ نے کمیٹی کو خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔قومی سلامتی کمیٹی نے بلوچستان کی صورتحال پر بھی غور کیا اور صوبے میں افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے بہتری پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر شفافیت کیلیے عمل درآمد یقینی بنانے کا طریقہ کار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔کمیٹی نے اتفاق کیا کہ بلوچستان کی ترقی کےلیے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت بلوچستان میں بہترین افسروں کی تعیناتی پر عمل پیرا ہے۔اجلاس کے دوران بلوچستان میں شرپسندوں کی آمدورفت روکنے کیلیے سرحدی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔کمیٹی نے اتفاق کیا کہ پاکستان مختلف ملکوں سے دو طرفہ وعدوں کی پاسداری کرے گا۔سیکرٹری خارجہ نے کمٹی کو مشرق وسطی میں تیزی سے رونما ہوتے واقعات پر بھی بریفنگ دی اجلاس کے شرکاءنے اتفاق کیا کہ مسلم امہ کے مفاد میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے اور مسلمان ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بناناہے اجلاس میں۔ اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) زبیر محمود ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف فضائیہ کے سربراہ اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain