تازہ تر ین

عوام کو وقت پر پلات ملتے ہیں نہ رقم واپس دی جاتی ہے :جسٹس (ر) جاویداقبال

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں مختلف نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں لوگوں نے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی لگائی ہوئی ہے مگر نہ تو عوام کو صحیح وقت پر پلاٹ ملتے ہیں اور نہ ہی ان کی رقوم واپس دی جاتی ہے ۔ نیب میں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے مقدمات سالہ سال سے چل رہے ہیں عوام اپنے حقوق کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہوتے ہیں مگر اب ایسا نہیں چلے گا ۔ تمام نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے مقدمات مقررہ مدت کے اندر منطقی انجام تک پہنچائے جائیں گے۔ایک ماہ قبل اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالے کے بعد نیب کے افسران / اہلکاروں سے اپنے پہلے خطاب میں قوم سے جو وعدہ کیا تھا کہ نیب کے 179 میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے وعدہ کے مطابق نیب کو ہدایت کی کہ 179 میگا کرپشن مقدمات کو پہلے سے طے مقررہ مدت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائے جائے ۔ چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 96 بدعنوانی کے ریفرنس متعلق احتساب عدالتوں میں دائر کئے جا چکے ہیں جن پر مجاز عدالتیں قانون کے مطابق ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی۔ نیب میں اس وقت 25 مقدمات میں انکوائری اور 25 مقدمات تفتیش کے مراحل سے گزر رہے ہیں جبکہ 33 مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا چکا ہے ۔ چیئرمین نیب نے تمام ریجنل بیوروز کو ہدایت کی ہے کہ میگا کرپشن کے تمام مقدمات کو جلد از جلد قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور کسی کے اثرورسوخ کی پرواہ نہ کی جائے کیونکہ ہم صرف پروردگار کی ذات کے سامنے جوابدہ ہیں ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام ریجنل بیوروز اور نیب ہیڈ کوارٹرز میں شکایت سیل بنائے گئے ہیں جن میں عوام کی شکایات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے مگر نہ تو شکایت کنندہ کو اس کی درخواست کے بارے میں بروقت اطلاع دی جاتی ہے بلکہ بعض سالہ سال تک بغیر کسی کارروائی کے پڑی رہتی ہے مگر اب ایسا نہیں ہو گا۔ عوام کی ہر ماہ کے آخری جمعرات کو جہاں میں نے خود شکایات سننے کا فیصلہ کیا ہے وہاں میں نیب کے تمام ریجنل بیوروز کو بھی یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات کو مقررہ وقت کے اندر پایہ¿ تکمیل تک پہنچائیں میں پانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے میں ایک لمحہ نہیں لگاﺅں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain