لاہور(آن لائن) نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک کی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہونے کے باعث اتارلی گئی، مصدق ملک نے اپنی گاڑی کا 2سال سے ٹوکن ادانہیں کیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق نمبر پلیٹ کو غیر نمونہ ہونے کے باعث اتاراگیا تھا لیکن نمبر کی تصدیق ہونے کے باعث پتہ چلا کہ اس گاڑی کے 2سال سے ٹوکن بھی ادا نہیں کئے گئے، جبکہ جعلی نمبر پلیٹ کے حوالے سے اس وقت ملک بھر میں تمام افراد کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جن افراد نے اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ادانہیں کئے ان کیخلاف بھی قانون حرکت میں آچکا ہے ۔






































