تازہ تر ین

پنجاب حکومت ھادثات کا انتظار کرتی ہے ،وزیر اعلی تصویر یں بنوانے پہنچ جاتے ہیں :لاہور ہایئکورٹ

vلاہور(مدثر نواب ) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو حادثات پر صرف تصویریں بنانے کا شوق ہے ، پنجاب حکومت حادثات کا انتظار کرتی رہتی ہے ، حادثہ و جائے وزیر اعلی تصویریں بنوانے پہنچ جاتے ہیں۔مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے یہ ریمارکس پنجاب حکومت کی ضلع جھنگ کے علاقے میں ایک گرلز ہائی سکول کی منتقلی سے متعلق اپیل کی سماعت کے دوران دیئے، عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عارف راجہ ، گرلز ہائی سکول بہادر شاہ کے اہل علاقہ عارف شاہ سمیت دیگر پیش ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ گاں میں اس سکول کے چار کمرے خطرناک قرار دیئے گئے ہیں اس لئے ان کمروں اور سکول کی چار دیواری کو گرا دیا گیا جبکہ متبادل طور پر گاں سے ایک کلو میٹر دور نیا سکول تعمیر کرنے کے لئے اراضی خریدی جا رہی ہے ، اہل علاقہ کے وکلانے نشاندہی کی کہ سول عدالت سے لے کر ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے تک یہ حکم دیا گیا ہے کہ سکول کو اس گاں سے منتقل نہیں کیا جائے گا کیونکہ کمسن بچیوں کے لئے ایک کلو میٹر دیہاتی علاقے میں سفر کرنا نا ممکن ہے اور بچیوں میں عدم تحفظ کا احساس بھی پیدا کرتا ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ ضلعی عدلیہ کے فیصلوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے کمروں کو مرمت کرنے کی بجائے گرا دیا ہے، عدالت نے ان دلائل کی ڈپٹی کمشنر سے تصدیق کی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ کمرے گرائے گئے ہیں جبکہ چار دیواری بھی ابھی تعمیر نہیں کی جس پر عدالت نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی سخت سرزنش کی ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ افسوسناک ہے دیہاتی علاقے میں کمسن بچیاں کھلے آسمان تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کو کوئی خیال نہیں ، اگر کوئی حادثہ رونما ہو گیا تو کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کرنی ، پنجاب حکومت حادثات کا انتظار کرتی رہتی ہے ، حادثہ ہوتا ہے تو وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف جائے حادثہ پر تصویریں بنوانے پہنچ جاتے ہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ شہباز شریف کو حادثات پر صرف تصویریں بنوانے کا شوق ہے، عدالتی سرزنش پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ یکم دسمبر سے مذکورہ سکول کی اسی جگہ پر تعمیر و مرمت شروع کر دی جائے گی اور سکول کو منتقل نہیں کیا جائے گا، جس پر عدالت نے مزید سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو پیش رفت رپورٹ سمیت پیش ہونے کاحکم دے دی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain