لاہور (کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے تیزاب گردی کا نشانہ بنانے والے ملزم عصمت اللہ کو دو دو بار عمر قید اور 40 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی،ملزم عصمت اللہ نے 12 ستمبر کو آفس سے گھر آتے ہوئے اپنی سابقہ منگیتر پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے متاثرہ خاتون کی دونوں آنکھوں ضائع ہو گئی ہیں،میڈیکل رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون بینس کی آنکھوں کے ساتھ جسم دیگر حصے بھی متاثر ہوئے ہیں اور متاثرہ خاتون جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے،ملزم عصمت اللہ کو تھانہ ڈیفنس پولیس نے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جس پر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنا دی گئی،ملزم بالترتیب 25، 25 اور 10 سال جیل میں گزارے گا اور 40 لاکھ جرمانے بھی ادا کرے گا۔






































