تازہ تر ین

کوئٹہ پھر لہو لہان، ایس پی بیٹے بہو، پوتے سمیت شہید، اھم وجہ، جان کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے

کوئٹہ (بیورورپورٹ) نواں کلی میں فائرنگ سے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن محمد الیاس، ان کا بیٹا، بہو اور پوتا شہید ہو گئے۔ ایس پی محمد الیاس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہر کی جانب جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے نواں کلی کے علاقے میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اور ان کا بیٹا، بہو اور پوتا شہید جب کہ اہلیہ زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔خیال رہے کہ 9 نومبر کو بھی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) موٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ ایئرپورٹ روڈ پر حامد شکیل کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، حامد شکیل کی گاڑی کو ا±س وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ چمن ہاﺅسنگ اسکیم میں واقع اپنے گھر سے نکل رہے تھے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔ گذشتہ ماہ 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں فورسز پر حملوں کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے جوانوں اور پولیس انسپکٹر سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے تھے جب کہ دیگر 2 افراد بھی دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain