اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری کے پیراعجاز شاہ نے جوڈیشل کمپلیکس آکر نیب کورٹ کے باہر کھڑے ہوکر دعا کرائی آمد کا مقصد نہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے ساتھ میرا پرانا یارانہ ہے، عدالتوں میں میرا آنا جانا لگا رہتا ہے، فقیر بندہ ہوں میرا کام فیض بانٹنا ہے، زرداری صاحب کے ساتھ بھی اخلاقی رشتہ ہے، نوازشریف کے حوالے سے سوال پر پیراعجازشاہ نے سیاسی گفتگو سے پرہیز کیا پیراعجاز شاہ نیب کورٹ کا چکر لگانے کے بعد واپس روانہ ہوئے پولیس اہلکاروں کے استفسار کے باوجود پیراعجاز نے اپنی آمد سے آگاہ نہیں کیا۔