تازہ تر ین

قومی اسمبلی میں الیکشن ترمیمی بل 2017 متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(ویب ڈسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی سے منظور، الیکشن ترمیمی بل وزیر قانون زاہد حامد کی جانب سے پیش کیا گیا اور جس کے بعد واضح اکثریت کے ساتھ بل منظور کیا گیاہے۔اس سے قبل وزیر قانون زاہد حامد نے ختم نبوت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ دو حج اور کئی عمرے کرچکے ہیں اور ختم نبوت پر ان کا خاندان بھی قربان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ اتفاق ہوا کہ 7سی اور 7 بی کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔زاہد حامد نے کہا کہ2002 کے انتخابات سے قبل حکومت نے الیکشن آرڈر نافذ کیا۔ختم نبوت پر صفائی دینے پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر کسی کو گھر گھر جاکر صفائی دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ختم نبوت پر ہمیں اتنا یقین ہے جتنا دیگر مسلمانوں کو ہے جس کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات اسمبلی میں رکھی جائیں بتایا جائے غلطی کہاں اور کس سے ہوئی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی نے وزیر قانون زاہد حامد سے نہیں کہا کہ اپنی صفائی میں بیان دیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain